برطانیہ کا پاکستان میں ترقیاتی شراکتداری بحال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
— فائل فوٹو
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اصلاحات پر مبنی وژن اور سرمایہ کار دوست حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان عالمی سطح پر اقتصادی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ اپنی ترقیاتی شراکت داری بحال کرتے ہوئے سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور موسمیاتی تعاون کے شعبوں میں نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان برطانوی وزیر برائے ترقی جینیفر چیپمین نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مضبوط تجارتی تعلقات دونوں ممالک میں روزگاراور معاشی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔
برطانوی حکام کے مطابق نئی شراکت داری روایتی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی پر مرکوز ہے۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت پہلی مرتبہ 5.
برطانوی وزیر نے وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے ہمراہ گرین کمپیکٹ پروجیکٹ کا آغاز بھی کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔