فرانزک رپورٹ نے پھر پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا: طارق فضل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پشاور میں 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز پر پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ فریم بہ فریم تجزیئے میں پی ٹی آئی کی قیادت کی موجودگی کی تصدیق ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی اداروں پر حملے کسی ’’جذباتی ہجوم‘‘ نہیں بلکہ منظم سیاسی قیادت کے سائے میں کئے گئے۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملہ دراصل پاکستان کی ریاست پر حملہ تھا،پی ٹی آئی کی قیادت نے نہ صرف تشدد کو ہوا دی بلکہ اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، جو جماعت خود کو جمہوریت کی علمبردار کہتی ہے، اس کا اداروں کو آگ لگانے سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون اب سب کے لئے برابر ہونا چاہئے چاہے نام کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں کے وقار اور آئین کی بالادستی پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طارق فضل چودھری نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔