کم لاگت، نوجوان افرادی قوت، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پُرکشش: جام کمال
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی اور عالمی منڈیوں کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات آٹھویں پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس (PEOC-26) میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جام کمال خان نے پاکستان ایڈیبل آئل ریفائنرز ایسوسی ایشن اور سیڈ ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ملکی معیشت اور برآمدات میں نمایاں حصہ ڈال رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ انڈونیشیا نے پاکستان کے ساتھ ریئر ارتھ منرلز میں تجارتی تعاون میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ملائیشیا، امریکہ اور کینیڈا بھی پاکستان کے ساتھ تجارت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ جام کمال خان نے کہا کہ تجارت اب روایتی دائرے سے نکل کر سٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر رہی ہے اور خوردنی تیل و تیل دار بیج معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوان افرادی قوت، کم لاگت لیبر اور تیزی سے بڑھتی ٹیکنالوجی کی بدولت سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش ملک ہے۔ وزیر تجارت نے معاشی اصلاحات، کاروباری آسانیوں اور برآمدات پر مبنی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت باہمی مفاد پر مبنی تجارتی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے پْرعزم ہے اور ملکی معیشت کو عالمی منڈیوں کے لیے مزید پُرکشش بنایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جام کمال کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.