Islam Times:
2026-07-24@00:52:13 GMT

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پولیس ترجمان کے مطابق رات گئے ڈومیل کی حدود میں کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق رات گئے ڈومیل کی حدود میں کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان میں کارروائی کے دوران فتنہ الخواج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کو نشانہ بنایا جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کے دو ساتھی پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں دہشتگردوں نے

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار