وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہوگئی۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید اور وکلاء شریک ہوئے۔
وفاقی آئینی عدالت کے 3 بنچز نے نئی عمارت میں مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای حویلیاں جلسہ: سہیل آفریدی کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا ایران، پُرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی، انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ایران کے خلاف بڑا فیصلہ قریب؟ صدر ٹرمپ نے فوجی آپشن کا عندیہ دے دیا جدہ ،اسحاق ڈار سے بنگلا دیشی مشیرکی ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔