وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کردیا گیا۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے تین بینچز نے وفاقی شرعی عدالت عمارت میں مقدمات کی سماعت شروع کردی۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپر ٹیکس مقدمات کی سماعت کررہا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی