بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس ترجمان کے مطاب تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر نشانے بازوں کا استعمال بھی کیا گیا، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے حملے میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان میں کارروائی کے دوران فتنہ الخواج کے 3 دہشت گردہلاک ہوئے جبکہ ضلع خیبر شاہ کس میں بھی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ادھر بنوں کے علاقے جھنڈوخیل میں کارروائی کے دوران دو خارجی مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے کارڈ بھی برآمد ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر

پڑھیں:

خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا