رحیم یار خان، خواجہ سرا کے قتل کا معمہ حل، پولیس نے 2 روز میں ملزمان گرفتار کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
صادق آباد میں خواجہ سرا کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان سموں کے مطابق پولیس نے دو روز قبل قتل ہونے والے خواجہ سرا کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کیے، جس کے نتیجے میں ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیںپشاور؛ ورسک روڈ پر فائرنگ، خواجہ سرا قتل
بھتیجے کی شادی میں ہنگامہ؛ راکیش روشن خواجہ سرا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
ڈی پی او کے مطابق پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ سرا
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔