data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: نمائش چورنگی کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور پولیس کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جہاں پولیس کی جانب سے کارکنان کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب باغِ جناح کے قریب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب باغِ جناح میں پولیس موبائل پر پتھراؤ کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں مشتعل افراد کو پولیس موبائل روک کر پتھراؤ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نمائش چورنگی پر وقفے وقفے سے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا گیا جبکہ ایک واقعے میں پولیس اہلکار کو ایک کارکن کو تھپڑ مارتے ہوئے بھی دیکھا گیا،کارروائی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان کراچی نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے قافلے کے ہمراہ کچھ دیر بعد مزارِ قائد پہنچیں گے، پارٹی قیادت اور کارکنان پرامن طریقے سے جلسے میں شرکت کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

نمائش چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نمائش چورنگی پی ٹی آئی کے لیے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا