data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن(نمائندہ جسارت) مہران ٹاون نوشہرو فیروز میں تاجر پرویز کھوکھر کے گھر پولیس وردی میں ملبوس پانچ نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گھس کر اہلے خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی،زیورات،دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار، بدامنی کے خلاف متاثرین کا قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا،ٹریفک معطل، تین سے چار دن میں ملزمان گرفتار کرکے ریکوری کرونگا،ایس ایچ او اسد نبی کھیچی۔تفصیلات کے مطابق مہران ٹاون نوشہروفیروز میں مبینہ پانچ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر سبزی منڈی کے معروف تاجر پرویز کھوکھر کے گھر گھس کر اہلے خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے ۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا