سی ٹی ڈی کی جمرود میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا
ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی
خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے دو ساتھی پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد فتنہ الخوارج کے سرگرم ارکان تھے، جو فورسز پر حملوں سمیت قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے 3 کلاشنکوفیں اور بارود برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی نے بیان میں بتایا کہ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن پر محکمہ انسداد دہشت گری کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز کے جوانوں کو شاباش دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سر ہتھیلی پر رکھ کر لڑنے والے جوان عزم و ہمت کے پیکر اور ملک عزیز کا فخر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔