خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع میں سولر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں سولر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مفت سولر منصوبہ سات اضلاع میں شروع کیا جائےگاجن میں خیبر،کرم،باجوڑ،اورکزئی،مہمند،شمالی اور جنوبی وزیر ستان کے اضلاع شامل ہیں۔
پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اس منصوبے کے حوالےسے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔
منصوبے کے تحت ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو مفت سولر پینلز دیےجائیں گے،دوکلو واٹ سولرسسٹم میں تین سولرپینلز، ایک انورٹر اور دیگر سامان شامل ہوگا، منصوبے پر کل 13 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے اور آبادی کے تناسب سے ہرضلع کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔