data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بدامنی اور سندھ میں ڈاکو راج ہے، شہر کراچی میںاسٹریٹ کرمنلز اور جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں آئے روز معصوم لوگوں کا قتل 17سال سے سندھ پر مسلط پ پ حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس کا کھلا ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی سندھ میں ’’بدلو نظام۔سنواردو سندھ کو‘‘ مہم کے ذریعے وڈیرا شاہی اور کرپٹ نظام کیخلاف بڑی تحریک شروع کرنے جارہی ہے۔ درجنوں آپریشن کے بعد بھی کے پی میں دہشت گردی کے واقعات نے اداروں کی کارگردگی پر سوالات کھڑے کردئے ہیں۔ جمہوریت انتخابات اور میڈیا کو کنٹرول کی بجائے ان کو تمام صلاحیتیں کرائم کے کنٹرول اور دہشت گردی کے خاتمے پر خرچ ہونی چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی نظم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ عزیز،جنرل سیکریٹری محمد یوسف سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ عسکری اداروں کی سیاست میں مداخلت کو ختم کیا جائے ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہ کر کاکام کرنا چاہئے۔ جماعت اسلامی ایک نظریاتی دینی جماعت ہے جو ملک میں شریعت کے نفاذ کے لئے کام کررہی ہے ۔سندھ حکومت صوبے میں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔عملی طور سندھ لاوارث اور پورا صوبہ ڈاکو راج کے حوالے ہے، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے، صوبائی دارالخلافہ کراچی لہو لہو ہے، چند ماہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر89 افراد جان سے گئے، ٹریفک حادثات میں 830 افراد جاں بحق اور 11 ہزار 837 زخمی ہوئے ہیں۔ کون سے ملک یا شہر میں موبائل یا گاڑی چھینے پر لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے، عوام سراپا احتجاج اور ان کی کوئی داد فریاد سننے والا نہیں ہے، صوبہ میں قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمے داری ہے مگر مراد علی شاہ حکومت قیام امن اور عوام کی حفاظت میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔ جیکب آباد سے فضیلہ سرکی اور سکھر ضلع سے پریا کماری کو اغوا ہوئے کئی سال ہوگئے ہیں مگر حکومت ان کو بازیاب نہیں کرسکی ہے اسی طرح صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو بھی تاحال قانون کی پکڑ میں نہیں لاسکی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عوام نے تمام نظام اور پارٹیاں آزمالیں، اسلامی نظام اور دیانتدار اور قیادت ہی ملک کو معاشی و سیاسی بحران اور عوام کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے، عوام اسلامی، خوشحال، پرامن اور کرپشن فری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
ا

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع