سٹی 42 : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی، پولیس گردی کے بعد بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہیں،عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم  آج کس کیساتھ کھڑی ہے۔

 وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی اور اجرک کی بے حرمتی کی،  کسی کو میڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سب نے تیار رہناہے جیسے ہی لیڈر کی کال آئے گی ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔ 

بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟

 سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری اسٹریٹ موومنٹ جاری رہے گی، ہمارا اگلا پڑاو خیبرپختونخوا ہوگا، پنجاب میں حکومت نے ہمارے اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے، سندھ کی عوام کا مشکور ہوں ، کراچی کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، عوام نے نکل ثابت کیا ہے قوم عمران خان نے ساتھ کھڑے ہیں،جو سوچ رہے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی وہ آج آکر دیکھ لیں۔

پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام نے آج ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہوسکتا ہے ، آج لاکھوں کا مجمعہ، کراچی کی عوام نے ثابت کیا ہے کراچی کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے، سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی اجرک کی بے حرمتی کی ہے، پیپلز پارٹی نے ملکر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کر دیا ہے، سندھ میں پیپلز کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔ 

ہریتک روشن کی برتھ ڈے، گرل فرینڈ کا تصاویر کیساتھ بڑااعلان وائرل

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو تیار رہنا ہے یہی جذبہ جنوں رکھنا ہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے ، ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ قوم کے لیڈر کو بلا جواز جیل میں رکھیں، جو بھی عمران خان کا حکم ہوگا ہم ویسا کریں گے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے کہا کہ حکومت نے

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن