فوج اور عوام متحدنہ ہوں تو کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، عبدالعلیم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کامونکی(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےکہا فوج اورعوام متحدنہ ہوں توکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،پاکستان کی سلامتی ہرچیزسےزیادہ ضروری ہے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےکامونکی میں استحکام پاکستان پارٹی کاورکرزکنونشن سےخطاب میں کہا اللہ تعالیٰ نے پاکستان،پاک فوج کا وقاردنیا بھر میں بڑھایا،سپہ سالار نے کامیابی میں کلیدی کرداراداکیا،اگرجرنیل بہادر ہو تو ہرسپاہی بہادرہوگا،پاک فوج کےخلاف بولنےوالاملک کاوفادارہوسکتاہے؟سرحدوں پرفوجی آپ کےبچوں کیلئےقربانیاں دے رہے ہیں،آج دنیامیں بھارت کاسرجھک گیا،پاکستان سربلندہے
انہوں نے مزیدکہاپاکستان کےپاسپورٹ کی عزت اللہ کی مہربانی سےممکن ہوئی ہے،جولوگ سمجھتے ہیں یہ ہم سے امداد مانگنے آتے ہیں تو سمجھ آئی انکو بھی پاکستان کی ضرورت ہے،اب ہم برابری کی سطح پربات کرتے ہیں، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے سرخروکیا،دشمن کے7طیارےگرادیں اورہمارےایک طیارےکوبھی نقصان ہو،کیایہ اللہ کے خاص کرم کے بغیر ممکن تھا؟،جب لڑائی ہورہی تھی تودشمن کے جہاز ڈبل تھے، ہم نے انکے 7 جہاز گرائے، 4 رافیل گرائے ہیں،رافیل کمپنی کہتی ہے ہمارےجہاز کاکوئی قصورنہیں تھاان کوچلانےنہیں آتے۔
عبدالعلیم خان نےکہاہماری ٹیکنالوجی چین کی بنی ہوئی،چین ،ترکی، آذربائیجان ہمارےساتھ کھڑےہوئے،جب ان کے7طیارے گرائےگئےہمارےطیاروں کی دہشت ہوگئی،ہمارےطیاروں کی مانگ بڑھ گئی،عراق ہمارے جہاز خرید رہاہے، کبھی سناتھا پاکستان کےجہازکوئی خریدےگا،آج ہم دنیاکواپنےجہازبیج رہےہیں۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کامونکی اور گوجرانوالہ کو موٹروےسےمنسلک کریں گے،لاہورسیالکوٹ سڑک کو6لین میں بدل دیاہے،یہ سڑک راولپنڈی تک جائےگی،زیادہ ٹیکس کی وجہ سےکاروباربڑھانا مشکل ہے،نجی شعبہ ترقی کرے گاتونوجوانوں کوروزگارملےگا،ٹیکس کم ہوگا تو نئی صنعتیں لگیں گی،کاروباربڑھے گا،وزیراعظم سےگزارش ہےٹیکس کی شرح کم کی جائے،فیصلہ کیا ہےکہ زیادہ صوبوں کیلئےتحریک چلانی ہے،تمام مسائل کا حل صوبوں کی تعدادمیں اضافہ ہے، آئی پی پی چاہتی ہےصوبوں کا نام تبدیل نہ کیاجائے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنےخول سےباہرنکلناہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل