اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی ہم آہنگ حکمتِ عملی سے حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری مضبوط، معیشت میں مثبت پیش رفت

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بصیرت افروز رہنمائی اور ہم آہنگ حکمتِ عملی کے باعث حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں قومی معیشت میں مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی دانشمند قیادت اور مؤثر معاشی اصلاحات سے پاکستان میں معاشی نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی کو بھی نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ ہم آہنگی بڑھا کر معاشی بحالی اور اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی قیادت میں قائم ورکنگ گروپس کے ذریعے معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کی بہتری پر عملی کام جاری ہے۔

وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے، جبکہ میکرو اکنامک اشاریے بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ان کے مطابق مہنگائی میں نمایاں کمی، شرحِ سود میں نرمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کی مضبوطی کی واضح علامات ہیں، جو درست پالیسی سمت کا ثبوت ہیں۔

اس موقع پر امریکن بزنس کونسل کے صدر اکرم ولی محمد نے ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری حلقوں میں پاکستان کی اقتصادی سمت پر اعتماد نمایاں حد تک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی نتیجہ خیز سہولت کاری سے حکومت، نجی شعبہ اور عالمی شراکت دار ایک ہم آہنگ اصلاحاتی فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کے مؤثر وژن اور مربوط اقدامات کے تحت پاکستان کا معاشی منظرنامہ اعتماد، شراکت داری اور پائیدار ترقی کے ایک نئے اور روشن دور میں داخل ہو چکا ہے، جس سے آئندہ برسوں میں اقتصادی استحکام اور ترقی کے مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی کہا کہ رہی ہے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع