ترکیہ میں غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کارروائی تیز، 18 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
ترکیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
افغان میڈیا ادارے خامہ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر 18 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا ہے۔
خامہ پریس کے مطابق یہ کارروائیاں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بھی ترکیہ میں 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے متعدد کو ملک بدر کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے علاوہ پاکستان، ایران، امریکا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ بعض ممالک نے افغان شہریوں کے لیے ویزہ پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیںطالبان دور میں انسانی بحران سنگین، خواتین اور نوجوان سب سے زیادہ متاثر
طالبان حکومت نے پہلی مرتبہ بھارت میں اپنا اعلیٰ سفارتی نمائندہ مقرر کر دیا
کئی ممالک میں سکیورٹی خدشات اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کو ملک بدری کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں امریکا اور یورپ میں پیش آنے والے بعض پرتشدد واقعات کے بعد افغان شہریوں کی سکیورٹی اسکریننگ اور نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ادھر ایران نے بھی سرحدی علاقوں میں غیر قانونی دراندازی کی کوششوں کے تناظر میں افغان شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں اور بڑی تعداد میں افراد کو واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق افغانستان کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے باعث خطے اور دیگر ممالک کو امیگریشن اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف ریاستیں اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کر رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان شہریوں کے کے مطابق کے خلاف
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ