Jasarat News:
2026-07-24@00:51:32 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈیٹرائٹ: امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایران میں موجود اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

ٹرمپ نےامریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں ہلاکتوں کی درست تعداد اگلے چوبیس گھنٹوں میں معلوم ہوجائے گی۔یہ بات انہو ں نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایرانی مظاہرین کے لیے مدد آرہی ہے کا مطلب بتانے کے سوال پر ٹرمپ نے صحافیوں کو جواب دیا کہ آپ کو خود ہی اس کا مطلب سمجھنا ہوگا۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کے لیے پیغام میں کہا تھا کہ مدد آرہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے، ایران میں ہونے والی ہلاکتوں کی درست تعداد ابھی نہیں بتائی گئی، کسی نے ہلاکتوں کی تعداد کم بتائی کسی نے زیادہ بتائی، جلد معلوم ہوجائے گی، غالباً ہم اگلے 24 گھنٹوں میں اس کا پتا لگا لیں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل