مدد پہنچنے والی ہے،ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو؛ ٹرمپ کا ایران کے مظاہرین کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
مدد پہنچنے والی ہے،ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو؛ ٹرمپ کا ایران کے مظاہرین کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاجات کے دوران پہلی بار ایرانی عوام کے نام براہِ راست پیغام جاری کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یہ پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیا ہے۔
صدر ٹرمپ بہت واضح انداز میں کہا کہ ایران کے محب الوطنوں، احتجاج جاری رکھو، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو، مدد راستے میں ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام محفوظ رکھو، انھیں جلد اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
اسی بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں جب تک کہ ایرانی حکومت مظاہرین کا قتلِ عام بند نہیں کردیتی۔خیال رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مظاہرین میں شامل شرپسندوں سے امریکی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والی ایسی کالز بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں پولیس اور مظاہرین پر فائرنگ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ایران میں 28 دسمبر سے جاری ملک گیر احتجاج میں شدت آگئی ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد پریشان کن اطلاعات ہیں۔ ایسے میں امریکی صدر پہلے ہی دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر مزید مظاہرین کی ہلاکتیں ہوئیں تو وہ ایران پر بڑا فوجی حملہ کردیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجس دن باورکرایا گیا کہ این آئی آرسی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ دی گئی تو اسی لمحے استعفی دیدیا، شوکت عزیز صدیقی جس دن باورکرایا گیا کہ این آئی آرسی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ دی گئی تو اسی لمحے استعفی دیدیا، شوکت عزیز صدیقی امریکا نے 2026 میں اایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کردیے ،طلبہ اور مجرمانہ ریکارڈ والے افراد نشانے پر انڈونیشیا پاکستان سے 40 جنگی طیارے خریدنے کے قریب آپکوافغانستان سے ہمدردی ہے تو ادھر چلے جائیں یا ہم آپکو چھوڑ آتے ہیں : طلال چوہدری کی سہیل آفریدی پر تنقید محمد مسعود چشتی 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین منتخب شیخ عبدالروف ایڈووکیٹ کے قتل کا معاملہ،اسلام آباد بار ایسو سی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔