ایران میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی: رائٹرز
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
تہران (نیوزڈیسک)غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے ایک عہدیدا ر نے دعویٰ کیاہے کہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایرانی عہدیدارکے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکار دونوں شامل ہیں، تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تفصیلی تقسیم فراہم نہیں کی۔ عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ جن عناصر کو انہوں نے “دہشت گرد” قرار دیا، وہی مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔
ایران کی جانب سے سرکاری سطح پر اب تک ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کوئی اعدادو شمار جاری نہیں کیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران میں یہ احتجاج خراب معاشی حالات کے باعث شروع ہوئے، یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ سال اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد ایران پر بین الاقوامی دباؤ میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شب اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے کسی بھی ملک سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی بھی زیر غور ہے، اور رواں ماہ کے آغاز میں انہوں نے کہا تھا کہ “ہم مکمل طور پر تیار ہیں”۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔