یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے‘عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260115-08-17
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے سے وابستگی اور خلوص کو سراہتا ہوں۔ انہوںنے یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزز اور باوقار اجتماع سے خطاب کا موقع ملنا ان کے لیے باعث اعزاز اور باعث افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے اور پاکستان کے تعلیمی شعبے سے اس کی وابستگی اور خلوص قابل ستائش ہے، دونوں کے درمیان تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مؤثر ہوتا چلا گیا ہے۔عطا تارڑ نے خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، یونیورسٹی کی جانب سے جدت، اختراع اور نئے تعلیمی ماڈیولز متعارف کرائے گئے جس سے پاکستان میں تعلیمی معیار کو ایک نئی جہت ملی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی آف لندن کی نمایاں پہچان ہے، یونیورسٹی تحقیق و ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ تعلیمی معیار میں واضح بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن کے پروگرامز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ دوران تعلیم ہمیں ممتاز اور باوقار اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی جبکہ آؤٹ ریچ جیسے پروگرامز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ یونیورسٹی ا ف لندن کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔