یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی، عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی اور مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی کی نمایاں پہچان ہے۔
یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معزز اور باوقار اجتماع سے خطاب کا موقع ملنا باعث اعزاز اور باعث افتخار ہے۔
مزید پڑھیں: مس انفارمیشن موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج، حکومت اکیلے نہیں نمٹ سکتی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے اور وہ یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے سے وابستگی اور خلوص کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مؤثر ہوتا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا، اور جدت، اختراع اور نئے ماڈیولز متعارف کرائے۔
انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی اور مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی کی نمایاں پہچان ہے۔
عطااللہ تارڑ نے مزید کہاکہ یونیورسٹی کی جانب سے تحقیق و ترقی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ نمایاں بہتری دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے پروگرامز صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کی جانب سے افغانستان کی ترجمانی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمیں خوش قسمتی حاصل رہی کہ دوران تعلیم ممتاز اور باوقار اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی اور آؤٹ ریچ جیسے پروگرامز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز یونیورسٹی آف لندن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز یونیورسٹی ا ف لندن یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں کہاکہ یونیورسٹی عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی