پی ایس ایل میں حیدرآباد ٹیم کی شمولیت قابل فخر ہے،حافظ طاہر مجید
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کا پی ایس ایل میں حیدرآباد کی ٹیم کی شمولیت پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے مالک فواد سرور کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حیدرآباد سے پی ایس ایل میں ٹیم کی شمولیت حیدرآباد کے لیے فخرہے، ہماری ٹیم کو PSL جیسے بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ٹیم کے مالک فواد سرور نے حیدرآباد کا حق ادا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دیکھنے میں اب پہلے سے زیادہ مزہ آئے گا،امید ہے حیدرآباد سے بھی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے،ہم اپنی ٹیم کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ نوجوان کھلاڑی شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل ٹیم کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔