ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد ہیں، علی امین
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے واضح دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ دی نیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ سب افغان حکومت اور تحریکِ طالبان افغانستان کے علم میں ہے اور ان کی حمایت سے ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جب کہ دہشتگرد سرگرمیوں کے کئی واقعات میں افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا ہیں کہ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔