سیکورٹی خدشات: بنگلادیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے بھارت جانے سے صاف انکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلادیش نے ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنا مؤقف ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث وہ اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجے گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں بورڈ نے اپنے فیصلے کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنگلا دیش کے میچز کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور معاون عملے کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے موجودہ حالات میں بھارت کا سفر خطرات سے خالی نہیں سمجھا جا سکتا۔ اسی بنیاد پر بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ ٹورنامنٹ کے دوران بنگلا دیش کے تمام میچز متبادل مقام پر منعقد کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اجلاس میں پہلے سے جاری کردہ شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلا دیش سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی، تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل رابطے میں رہیں گے تاکہ کوئی قابلِ قبول حل نکل سکے، لیکن سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ تنازع ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز فروری 2026 میں ہونا ہے اور ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر شیڈول ہے۔ بنگلا دیش کے گروپ میچز بھارت میں رکھے گئے ہیں، جس پر بورڈ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کھیل کے اس فیصلے کے پس منظر میں علاقائی سیاسی کشیدگی بھی کارفرما ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے جب کہ اندرونی سیاسی واقعات اور سرحدی معاملات نے فضا کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ بنگلا دیشی عوام اور بعض حلقوں میں بھارت کے خلاف پائی جانے والی ناراضی نے بھی صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم کرکٹ حلقوں میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ٹورنامنٹ کے شیڈول اور انتظامات متاثر ہو سکتے ہیں۔ بنگلا دیش کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے اور وہ تمام ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کر چکی ہے، تاہم اب تک سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلا دیش کے کے مطابق ورلڈ کپ
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔