پی ٹی آئی 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لے، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پھر 9 مئی سانحہ دہرانا چاہتے ہیں، ہڑتال کی کال سے ان کے اپنے کارکن مشکل میں آئیں گے، پاکستان تحریک انصاف کو اب پی ٹی آئی پی بنا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف سے 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں تقریب سے خطاب میں ناصر شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے، ہم انتشار اور فسادات کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پھر 9 مئی سانحہ دہرانا چاہتے ہیں، ہڑتال کی کال سے ان کے اپنے کارکن مشکل میں آئیں گے، پاکستان تحریک انصاف کو اب پی ٹی آئی پی بنا دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تمام پروٹوکول سندھ حکومت نے دیا، سہیل آفریدی نے جہاں جہاں جانا چاہا انھیں وہاں لے جایا گیا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ باغ جناح میں انہیں جلسے کی اجازت مل گئی تھی، ان کے جلسے کی وجہ سے کراچی میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔ ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ نئے صوبوں کی بات کرنے والے محض شوشہ چھوڑتے ہیں، سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس نادرا سینٹر سے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے، کارڈز کا حصول عوام کےلیے مشکل مرحلہ بنا ہوا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےکورنگی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے، سندھ حکومت نے خواتین کو پنک اسکوٹی دی اور تربیت بھی دے رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف پی ٹی ا ئی نے کہا کہ ناصر شاہ شاہ نے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔