ڈپٹی ڈائریکٹر عمر فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے درمیان معاملہ دھمکیوں تک جا پہنچا
محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، عمران شیخ شدید برہم ہو گئے،ذرائع

شہر قائد میں اینٹی کرپشن ساتھ کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب دو اعلی افسران آپس میں الجھ پڑے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے درمیان تلخ کلامی اس حد تک بڑھ گئی کہ معاملہ ہاتھا پائی اور دھمکیوں تک جا پہنچا۔واقعے کے بعد اینٹی کرپشن سائوتھ میں تعینات ایک سب انسپکٹر کی مدعیت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے خلاف میٹھادر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق عمران شیخ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، سرکاری امور میں مداخلت کرنے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران شیخ کو اس سے قبل محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس پر وہ شدید برہم ہو گئے اور دفتر میں موجود افسران کو دھمکیاں دیں۔واقعے کے بعد اینٹی کرپشن محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ اعلی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن کے مطابق

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق