ملزم کیلئے بااثر کا لفظ استعمال نہ کریں، جسٹس مندوخیل: 7 افراد قتل کیس، سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے بارے میں بار بار پاور فل کا لفظ استعمال کیا گیا؟ کہا گیا ہے کہ ملزم بہت پاور فل ہے یہ ہے کون؟۔ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور مشیر بھی رہے ہیں، ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، وزیر داخلہ نے ملزم پر جھوٹی پندرہ ایف آئی آرز کرائیں۔ مدعی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کی بیٹی کواپنی حراست میں رکھا جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ موجودہ کیس کی بات کریں، جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ ملزم تو آپکی اپنی پارٹی کا بندہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے وکلاء کو ہدایت دی کہ بار بار ملزم کیلئے بااثر ہونے کا لفظ استعمال نہ کریں۔ ملزم اتنا ہی نامور تھا تو پہلے روز ہی مقدمے میں نام ہونا چاہئے تھا، بائیس افراد کو نامزد کیا لیکن ملزم کو نہیں۔مدعی کے وکیل نے کہا کہ سارا وقوعہ محمد اسماعیل کے ایما پر ہوا، واقعہ میں سات افراد قتل ہوئے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سات افراد قتل ہوئے تو ملزم کا نام پہلے روز ہی مقدمہ میں ہونا چاہیے تھا، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل کہ ملزم
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔