ایاز صادق سے سرفراز بگٹی اور جعفر مندوخیل کی ملاقات، بلوچستان پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور گورنر جعفر مندوخیل کے درمیان بلوچستان میں امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور سماجی ترقی پر خصوصی زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے منصوبوں کا فوری اور مؤثر نفاذ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و ترقی کو قومی ترجیح قرار دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بلوچستان کی ترقی، پاکستان کی مجموعی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاؤشوں کو سراہا۔ ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے۔ بلوچستان کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچسان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے ملک کے وفاقی اور صوبائی جمہوری اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاؤشوں کو سراہا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو بھی سراہا۔ ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سرفراز بگٹی اور بلوچستان میں جعفر مندوخیل ملاقات میں
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار