افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، 2018 کی طرح دہشتگردی کا سر کچل دیں گے، دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھاکر بحرہند میں ڈبو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں اور دشمن کی طرف سے انہیں ہرطرح کے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے جید علماکا یہاں ہونا اچھی بات ہے، قومی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے شاید کبھی نہ تھی،مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات