شاہین شاہ آفریدی صحتیابی کی جانب گامزن، جلد فٹنس ٹیسٹ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری سے تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں آج سے دوبارہ بولنگ کا آغاز کر دیا ہے، جو ان کی فٹنس میں بہتری کی علامت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، جہاں وہ اپنی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف متوقع سیریز کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ آئندہ ایک دو روز میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اگر فٹنس ٹیسٹ تسلی بخش رہا تو ہی شاہین شاہ آفریدی کے آسٹریلیا سیریز کھیلنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ شاہین خود بھی ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا فٹنس پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں اور مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی میدان میں اترنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی آسٹریلیا سیریز میں شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی، جبکہ ٹیم مینجمنٹ بھی ان کی صحت کے معاملے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :