شاہین آفریدی کی انجری پر مثبت پیش رفت، جلد واپسی کی امید
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری سے بحالی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس نے ٹیم مینجمنٹ اور شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر امید دلادی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ پر باقاعدہ بولنگ کا آغاز کر دیا ہے، جو ان کی فزیکل کنڈیشن میں نمایاں بہتری کا عندیہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے اور اس وقت بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، کوچنگ اور میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں وہ اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں، تاکہ مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں واپسی ممکن بنائی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا فٹنس ٹیسٹ آئندہ ایک یا دو روز میں لیا جائے گا، فٹنس ٹیسٹ کے نتائج ہی یہ طے کریں گے کہ شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب قرار دیا جائے یا نہیں۔ اگر میڈیکل پینل اور ٹیم مینجمنٹ ٹیسٹ کو تسلی بخش سمجھتے ہیں تو ہی ان کی شمولیت پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
شاہین شاہ آفریدی خود بھی ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا رسک لینے کے حق میں نہیں ہیں اور وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی مسابقتی کرکٹ میں واپسی چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ بھی ان کی طویل المدتی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی آسٹریلیا سیریز میں شرکت ان کی جسمانی حالت سے مشروط ہے، جبکہ ان کی بحالی کا ہر مرحلہ قریبی نگرانی میں مکمل کیا جا رہا ہے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی انجری کے خدشات سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہین شاہ آفریدی
پڑھیں:
راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔
سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔