سپریم کورٹ میں وکلا کی مسلسل عدم پیشی کے باعث چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید کو طلب کر لیا۔ عدالت میں وکلا کی غیر حاضری پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور ویڈیو لنک کی سہولت کے باوجود کیسز ملتوی کرنے کی درخواستوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ایک سال مکمل، سپریم کورٹ میں کیا کچھ بدلا؟

سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں، مگر دوسری طرف وکلا پیش نہیں ہوتے۔ عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت دستیاب ہونے کے باوجود وکلا اسلام آباد نہیں پہنچتے۔

جسٹس شاہد بلال نے بتایا کہ وکلا کی جانب سے کیسز ملتوی کرنے کی درخواستیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بار کے ذریعے وکلا کو پابند کیا جائے تاکہ عدالت میں حاضری یقینی بنائی جا سکے۔

صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید نے کہا کہ پیش نہ ہونے والے وکلا پر جرمانہ کیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے سختی سے کہا کہ پہلی دفعہ جرمانہ نہیں کرتے، لیکن وکلا کو پابند کرنا ضروری ہے تاکہ عدالت کے نظام کو نقصان نہ پہنچے۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عدالت میں وکلا کی غیر حاضری سماعت کے عمل اور عدالتی کارروائی کو متاثر کر رہی ہے، اس لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چیف جسٹس سپریم کورٹ صدر بار ہارون الرشید.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس سپریم کورٹ ہارون الرشید سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحیی چیف جسٹس نے میں وکلا کی عدالت میں کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا

علیمہ خان : فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ