جسمانی فٹنس میں کس عمر میں کمی آنا شروع ہوتی ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی فٹنس اور مضبوطی میں بتدریج کمی آنا ایک قدرتی عمل ہے، تاہم یہ عمل کس عمر میں شروع ہوتا ہے، اس بارے میں اب تک واضح شواہد موجود نہیں تھے۔
تاہم اب ایک نئی تحقیق میں اس عمر کا تعین کر لیا گیا ہے جس کے بعد جسمانی کارکردگی اور فٹنس میں کمی کا آغاز ہوتا ہے۔ سویڈن کے کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق 35 سال کی عمر کے بعد جسمانی فٹنس میں زوال آنا شروع ہو جاتا ہے۔
تحقیق میں شامل چند سو افراد کا تقریباً 47 برس تک مشاہدہ کیا گیا، جس دوران بلوغت کے آغاز سے لے کر 63 سال کی عمر تک ان کی فٹنس، جسمانی طاقت اور پٹھوں کے حجم کا باقاعدہ جائزہ لیا گیا۔ اس طویل المدتی تحقیق میں عمر کے ساتھ جسم میں آنے والی دیرپا تبدیلیوں کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔
محققین کے مطابق ماضی کی بیشتر تحقیقات مختلف ڈیٹا بیسز پر مبنی تھیں، جن میں ایک ہی فرد کا طویل عرصے تک مشاہدہ شامل نہیں تھا۔ اس کے برعکس، اس تحقیق میں شرکا کی جسمانی حالت کو تقریباً پانچ دہائیوں تک یکساں طریقۂ کار کے تحت جانچا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ 35 سال یا اس کے بعد جسمانی فٹنس اور مضبوطی میں کمی شروع ہو جاتی ہے، چاہے فرد نے جوانی میں کتنی ہی باقاعدہ ورزش کیوں نہ کی ہو۔ تاہم تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ اگر کوئی شخص کسی بھی عمر میں ورزش کو معمول بنا لیتا ہے تو جسمانی تنزلی کا عمل نمایاں حد تک سست ہو سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ جسمانی زوال کو مکمل طور پر روکنا مشکل ہے، مگر باقاعدہ جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے اسے سست ضرور کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسمانی فٹنس شروع ہو
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔