Jasarat News:
2026-07-24@04:54:36 GMT

دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے دورے کے لیے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم قیادت مچل مارش کو سونپی گئی ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں کئی معروف کرکٹرز کے ساتھ کچھ نئے چہرے بھی شامل ہیں۔ شین ایبٹ، زیویئر بارلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، کوپر کنولی، بین ڈارشیوس، جیک ایڈورڈز اور کیمرون گرین اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں، دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس، میتھیو رنشا، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

خصوصی طور پر ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ میتھیو رنشا بھی ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ یہ اقدام آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی اسٹیج پر متعارف کرانے کی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب پانچ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ان میں پٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں، جنہیں فٹنس اور ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے وقت دیا گیا ہے۔

اسی طرح بگ بیش لیگ کھیلنے والے نیتھن ایلس اور گلین میکسویل بھی سیریز میں شامل نہیں کیے گئے، اور یہ تمام کھلاڑی بعد میں سری لنکا میں ٹیم جوائن کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا