درہ آدم خیل؛ مسافر کوسٹر خوفناک حادثے کا شکار، 5افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
پشاور:
درہ آدم خیل کے علاقے بازی خیل کے قریب ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جا رہی تھی تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو جائے حادثہ کے جانب روانہ کیا۔
مزید پڑھیںلاہور، دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی
ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں درہ آدم خیل ویلفیئر اسپتال قاسم خیل منتقل کر دیا۔
زخمیوں کی شناخت 26 سالہ بلال، 33 سالہ سلیمان، 34 سالہ بلال، 34 سالہ ارسلان اور 25 سالہ ظاہر خان کے نام سے کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔