data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260116-08-25

 

 

نیو یارک (مانیٹر نگ ڈ یسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خصوصی ایلچی جناب ہانس گرنڈبرگ اور اوچا کے ڈائریکٹر جناب رامیش راجاسنگھم کو ان کی جامع بریفنگز پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن میں طویل عرصے سے جاری تنازع پر گہری تشویش رکھتا ہے، بالخصوص حالیہ پیش رفت اور تشدد کے دوبارہ ابھرنے پر۔ مسلسل سفارتی کوششوں اور علاقائی کاوشوں کے باوجود، یہ صورتحال اب  تک حاصل ہونے والی نازک کامیابیوں کو زائل کرنے اور ملک کو مزید عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کا خطرہ رکھتی ہے۔ اس نازک مرحلے پر، پاکستان کے نزدیک ضبط و تحمل، مکالمے کی تجدید اور کشیدگی میں کمی کے لیے پختہ عزم ناگزیر ہے، تاکہ یمن کو امن اور مفاہمت کی جانب ایک قابلِ اعتماد راستے پر واپس لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی وحدت، خودمختاری، آزادی اور علاقائی سا  لمیت کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، جو ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ایک ناگزیر بنیاد ہیں۔ پاکستان یمن کے کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے یکطرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے جو تقسیم کو گہرا کریں، کشیدگی میں اضافہ کریں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں، جس کے منفی اثرات یمنی عوام، یمن اور پورے خطے پر مرتب ہوں۔پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک ایسے سیاسی عمل کے لیے اپنی حمایت دہراتا ہے جو یمنی ملکیت اور یمنی قیادت میں ہو اور جو یمن کے اداروں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سیاسی فریم ورک کے مکمل احترام پر مبنی ہو۔ ہم خصوصی ایلچی کی جانب سے ایک جامع، شمولیتی اور ملک گیر عمل کی اپیل کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مکالمے اور مفاہمت کے لیے سازگار ماحول کے فروغ کے مقصد سے کی جانے والی علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس ضمن میں، ہم پریزیڈنشل لیڈرشپ کونسل (PLC) کی جانب سے سعودی عرب کی سہولت کاری میں ریاض میں جامع مذاکرات منعقد کرنے کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تمام یمنی فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ طے شدہ اصولوں کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تعمیری اور نیک نیتی کے ساتھ شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے اس جائزے کی تائید کرتے ہیں کہ ‘‘یمن کے تنازع کے پائیدار تصفیے اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک جامع اور شمولیتی سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے۔’’سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں اقوامِ متحدہ اور انسانی ہمدردی کے عملے، سفارتی عملے کی مسلسل من مانی حراست اور اقوامِ متحدہ کے دفاتر اور اثاثوں پر غیر قانونی قبضے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کی عکاسی کرتے ہیں، انسانی امدادی سرگرمیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ضرورت مند لاکھوں یمنی عوام تک جان بچانے والی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ ہم تمام زیرِ حراست افراد کی فوری اور بلا شرط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اقوامِ متحدہ کے عملے، تنصیبات اور اثاثوں کے استحقاقات اور تحفظات کے مکمل احترام پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو یمن میں امن اور استحکام کی جانب ایک قابلِ اعتماد راستے کی حمایت کے لیے اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کرتے ہیں کی جانب کرتا ہے کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف