اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی۔وزیر اعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز کیلئے آذربائیجان کے غیرمعمولی تعاون پر مشکور ہیں، جدید ٹیکنالوجی آذربائیجان کی طرف سے ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز کیلئے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے، ماسٹرٹرینرز خدمات فراہمی میں عوام کو بھرپور سہولت فراہم کریں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے دورے کےدوران باکو میں آسان خدمت مرکزکادورہ کیا، اپنے دورے کے دوران فیصلہ کیا کہ اس طرز کا ادارہ وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں قائم کیا جائے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خدمت مرکز پر مختلف اداروں کی خدمت عوام کو فراہم ہوں گی.

آسان خدمت مرکز آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شہروں میں کھولیں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان آسان خدمت مرکز عوام کو

پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 (ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔

 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔ 
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

متعلقہ مضامین

  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ