پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آسان خدمت مرکز اسلام آباد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے آذربائیجان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔
ملک بھر میں وفاقی حکومت کی خدمات کو ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور حکومت کے معاونت میں شکرگزار ہیں۔
لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ آئندہ مرحلے میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مرکز بنائے جائیں گے.
شہبا ز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خدمت مراکز میں باقائدہ کارکردگی کے اہداف طے کرکے ہر سہ ماہی میں تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ کروایا جائے گا. آسان خدمت مراکز میں خدمات بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کئی جائیں گی. وزیرِ اعظم کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آسان خدمت مراکز میں مجموعی طور پر حکومتی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ سازی کی جائے.
پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی ؛ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے ہوں گے ؛ محکمہ داخلہ پنجاب
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں گلگت اور مظفر آباد اور پھر پورے پاکستان میں خدمت مراکز کے قیام کیلئے مدت کا تعین کرکے کام شروع کیا جائے. بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستانی سفارت خانوں میں آسان خدمت مراکز کے کاؤنٹر بنائے جائیں۔
وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو کے پاکستان کے دورے اور اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔
اقرار الحسن کا ’عوام راج ‘تحریک کا اعلان
ملاقات میں اسلام آباد میں حال ہی میں قائم پاکستان کے پہلے آسان خدمت مرکز کے بارے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے سیکٹر G-9 میں قائم پہلے خدمت سنٹر کی جلد توسیع کی جائیگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان بھر میں آسان خدمت مراکز کے قیام میں پاکستان کی بھرپور معاونت کرے گی. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آسان خدمت مراکز میں شفافیت کیلئے نہ صرف انٹرنل آڈٹ، بلکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی یقینی بنائی جائے گی.
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ شہید میجر انور کاکڑ کے گھر پہنچ گئے ؛ اہل خانہ سے تعزیت کی
آذری وفد نے بطور خادم پنجاب اور اب بطور وزیرِ اعظم ملک میں اصلاحات کے نفاذ اور نظام میں جدت لانے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ آذری سفیر نے ملاقات میں بتایا کہ اسلام آباد اور آذربائیجان کے مابین ہفتہ وار تین پروازوں کے علاوہ مارچ میں مزید ایک پرواز کا اضافہ کیا جارہا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے. وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔
ایسا روبوٹ جو انسانوں کے ہونٹوں کی طرح حرکت دیکر باتیں کرسکتا ہے
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آسان خدمت مراکز خدمت مراکز میں آذربائیجان کے پاکستان میں پاکستان کے اسلام آباد نے کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔