ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ اسلامیہ یونیورسٹی، معرکہ حق، عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
بہاول پور (بیورو رپورٹ +نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹ )لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلشنز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا اور مرکزی آڈیٹوریم میں اسلامیہ یونیورسٹی اور ڈویژن کے دیگر تعلیمی اداروں سے آئے فیکلٹی، طلباءو طالبات سے خطاب کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالر وف، سینئر فیکلٹی او طلباءو طالبات نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو اجرک طلباءو طالبات نے گلدستے پیش کیے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا نوابین بہاول پور کی تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان میں ریاست بہاول پور کی غیر معمولی خدمات ہیں۔ نواب آف بہاول پورنے نوزائیدہ مملکت پاکستان کے لیے بے پناہ وسائل فراہم کیے۔ انہوں نے کہا خطہ بہاول پور خاص طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جو سو سالہ تاریخ کی حامل ہے، پاکستان میں نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قومی اور علاقائی صورتحال، معرکہ حق بنیان مرصوص، پاک افغان تعلقات اور عالمی امن کے لیے پاک فوج کی غیر معمولی کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان آرمی کے ساتھ سول آرمی اشتراک کے تحت مختلف قومی منصوبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پہلی ٹیک ایکسپو کے انعقاد میں بہاول پور کور کا تعاون اور قومی اداروں سے روابط سے جدید سائنسی تحقیق میں مدد ملی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو سو سالہ تقریبات کی شیلڈ پیش کی۔ آخر میں طلباو طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ سیلفی لیں اور انہیں تصاویر پیش کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران بہاول پور
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر