ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے عادل رشید اور ریحان احمد بھارتی ویزوں کے منتظر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے عادل رشید اور ریحان احمد بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عادل رشید اور ریحان احمد بھارتی آفیشلز کی جانب سے اجازت نامے کے منتظر ہیں، دونوں کرکٹرز رواں ہفتے کے آخر میں اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ہمراہ سری لنکا روانہ نہیں ہوں گے۔
انگلینڈ نے پہلے مرحلے میں سری لنکا میں وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے، وائٹ بال سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا جس کے بعد انگلینڈ نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کھیلنے ہیں۔
انگلینڈ کا پہلا میچ 8 فروری کو نیپال کے خلاف ممبئی میں شیڈول ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ویزوں کے لیے تمام کارروائی آئی سی سی کی جانب سے آنے والے باضابطہ دعوت نامے کے فوری بعد مکمل کی۔
عادل رشید اور ریحان احمد فرنچائز کرکٹ میں مصروف تھے، کرکٹرز نے ویزوں کے لیے بیرون ملک رہتے ہوئے درخواستیں دیں، عادل رشید آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی اور ریحان احمد بی بی ایل کے لیے آسٹریلیا میں موجود تھے۔
برطانوی میڈیا نے کہا کہ ریحان احمد کے ابھی آسٹریلیا میں رہنے کی توقع ہے جبکہ عادل رشید ویزے کی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں، ای سی بی حکام آئی سی سی بھارتی بورڈ سمیت برطانوی اور بھارتی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں، ای سی بی معاملے کو جلد حل کرانے کے لیے کوشاں ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی بیک گراؤنڈ کی وجہ سے برطانوی کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات رہی ہے، شعیب بشیر کو 2024 میں ویزا تاخیر سے جاری ہوا، ثاقب محمود کو بھی ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عادل رشید اور ریحان احمد ویزوں کے کے لیے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔