وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آسان خدمت مرکز اسلام آباد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں شہریوں کو ایک چھت تلے معیاری حکومتی خدمات فراہم کرنے کے لیے آسان خدمت مراکز کے قیام کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی خدمات کے پورے ایکو سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: خواجہ سرا کے پولیس خدمت مرکز میں ٹھمکے، ویڈیو وائرل

وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور آذربائیجان کی حکومت کا اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت مرکز کے قیام میں بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے، جس کے بعد گلگت، مظفرآباد اور پھر پورے پاکستان میں مرحلہ وار ان مراکز کے قیام کے لیے مدت کا تعین کر کے کام شروع کیا جائے گا۔

The delegation of Assan Khidmat Markaz Azerbaijan, led by Ulvi Mehdiyev, Chairman of the State Agency for Public Service and Social Innovations called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad on 15 January 2026.

@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.twitter.com/pjCUVr3rzy

— Media Talk (@mediatalk922) January 15, 2026

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آسان خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے واضح کارکردگی اہداف مقرر کیے جائیں اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر سہ ماہی میں تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز میں خدمات کی فراہمی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہیے اور مجموعی حکومتی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

وزیراعظم نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانوں میں بھی آسان خدمت مراکز کے کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر G-9 میں قائم پہلے آسان خدمت مرکز کی جلد توسیع کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان بھر میں آسان خدمت مراکز کے قیام میں مکمل تعاون فراہم کرے گی اور ان مراکز میں شفافیت کے لیے انٹرنل آڈٹ کے ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ’آسان خدمت مرکز‘ قائم کرنے کا فیصلہ، پاکستان اور آذربائیجان میں معاہدہ طے

وزیراعظم نے علوی مہدئیو کے دورۂ پاکستان اور افتتاحی تقریب میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔ آذری وفد نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اور اب بطور وزیراعظم اصلاحات کے نفاذ اور نظام میں جدت لانے پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں آذری سفیر نے بتایا کہ اسلام آباد اور آذربائیجان کے درمیان ہفتہ وار 3 پروازوں کے علاوہ مارچ سے ایک اضافی پرواز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان آسان خدمت مرکز اسلام آباد خدمت مرکز علوی مہدئیو وزیراعظم محمد شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آسان خدمت مرکز اسلام آباد علوی مہدئیو وزیراعظم محمد شہباز شریف آسان خدمت مراکز آذربائیجان کے اسلام آباد مراکز میں نے کہا کہ مراکز کے کے قیام کے لیے

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری