وزیر اعظم نے اسلام آباد میں آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسکرین گریب
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے اشتراک سے قائم پاکستان آسان خدمت سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا۔
نادرا، پولیس، سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر آفس ایف بی آر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سوئی ناردرن سمیت ساٹھ سے زائد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی، پاکستان آسان خدمت مرکز کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسٹر ٹرینرز خدمات فراہمی میں عوام کو بھرپور سہولت فراہم کریں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت مرکز قائم کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔