دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی ویمن ٹیم 10 فروری سے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، فاطمہ ثناء دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گی، سائرہ جبین اور ہمنہ بلال کو سکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب، نجیہہ علوی کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نصرہ سندھو اور عالیہ ریاض دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں۔
ڈیانہ بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں، ہمنہ بلال، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور ایمان فاطمہ ٹی 20 ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے، پری سیریز ٹریننگ کیمپ یکم سے 6 فروری تک کراچی میں ہوگا، کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، ٹی 20 میچز پوچف سٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریزسے قبل کمبر ے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا، ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے، دوسرے ون ڈے میچ کو ڈے نائٹ رکھا گیا ہے۔
قومی ویمنزٹیم 5 سال بعد دوطرفہ سیریز کیلئے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، کوچنگ سٹاف میں مینٹور وہاب ریاض، عمران فرحت، عبدالرحمان اور عبدالمجید شامل ہیں، ٹیم منیجر عائشہ اشعر جبکہ میڈیا منیجر رضا راشد ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023 میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی، یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس محسن اختر کیانی کا پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے متعلق بڑا حکم آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کیلیے تمام 16 ٹیموں نے حتمی اسکواڈز کا اعلان کر دیا اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلے،ملک ہارون کی پہلی پوزیشن فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں میں پاکستانی کمپنی کی شمولیت، فارورڈ سپورٹس سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر قائم کرے گی پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175کروڑ،8ویں 185کروڑ روپے میں فروختCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان ویمنز ٹی جنوبی افریقہ ویمنز ٹی 20 کا اعلان ورلڈ کپ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔