ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، ٹھوس شواہد موجود ہیں: علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے واضح اور دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے پاس شواہد ہیںجنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے دی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان سے پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔
افغان حکومت کے علم اور حمایت کا دعویٰعلی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا کہ یہ سرگرمیاں افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے علم میں ہیں اور ان کی حمایت سے ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث پائے گئے جبکہ کئی کارروائیوں کے دوران افغان شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کی گرفتاریسابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد سرگرمیوں کے مختلف واقعات میں افغان شہریوں کی شمولیت کے شواہد سامنے آئے ہیں، جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سرحد پار سے دہشتگردی کا نیٹ ورک فعال ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان سے اختلافی موقفواضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ریاست کو اس دعوے کے حق میں واضح شواہد سامنے لانے چاہئیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان کو اس تناظر میں خاص اہمیت حاصل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹی ٹی پی علی امین گنڈا پور.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی ٹی پی علی امین گنڈا پور علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا دہشتگردی کے
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔