بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ کے ذریعے 18 کلو وزن کم کیا جس کا اصل مقصد وزن گھٹانا نہیں بلکہ مسلسل مائیگرین سے نجات حاصل کرنا تھا۔

اداکار عامر خان نے فلم ’ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس‘ کی تشہیر کے دوران بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کے وزن میں کمی غیر ارادی طور پر آئی۔

عامر خان کے مطابق ’یہ سب خود بخود ہو گیا، میں نے اینٹی انفلامینٹری ڈائیٹ صحت کے لیے اپنائی تھی اور یہ میرے لیے جادو کی طرح ثابت ہوئی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ اینٹی انفلامیٹری ڈائیٹ سے ناصرف میرا وزن کم ہوا بلکہ مائیگرین کے دورے بھی کافی حد تک کم ہو گئے۔

اگرچہ عامر خان نے اپنی مکمل ڈائیٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم اِن کا کہنا تھا کہ اس غذائی تبدیلی نے اِن کی صحت پر مثبت اور واضح اثرات مرتب کیے ہیں۔

اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ کیا ہے؟

اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ میں عموماً تازہ سبزیاں، پھل، ثابت اناج، خشک میوہ جات، بیج اور گُڈ فیٹس (صحت مند چکنائی) شامل کیے جاتے ہیں جبکہ کاربوہائیڈریٹس کے زیادہ استعمال، پراسیسڈ غذاؤں، سفید چینی اور ٹرانس فیٹس سے پرہیز کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف