کے الیکٹرک اور ڈسکوز کیلئے بجلی کا یکساں ٹیرف نافذ ہوگا، نیپرا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کو کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے یکساں ٹیرف لاگو کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی۔ جاری فیصلے کے مطابق بنیادی ٹیرف بھی برقرار رہے گا۔
نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے بجلی کا زیادہ ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا۔ ماہانہ 50 یونٹ تک کےگھریلولائف لائن صارفین کےلیے ٹیرف تین روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رہے گا۔
ماہانہ 101 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف 10 روپے 54 پیسے اور 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13.
ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 37.99 روپے، 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 40.22 روپے جبکہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 41.62 روپے فی یونٹ برقرار رکھا جائے گا۔ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 42.67 اور 700 سے زائد یونٹ کا ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فی یونٹ برقرار برقرار رہے گا پیسے فی یونٹ یونٹ کا ٹیرف یونٹ تک
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔