نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 کے لیے برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، بجلی کے نئی بنیادی ٹیرف پر یکم جنوری 2026 سے اطلاق ہوگا۔ نیپرا نے ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف کی حکومتی درخواست پر آج سماعت کی تھی، پاورڈویژن نے2026 کے لیے یکساں ٹیرف کے لییدرخواست جمع کرائی تھی۔ فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ ٹیرف47.

69روپے فی یونٹ برقرار رہے گا، 1 سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54روپے پر برقرار رہے گا۔ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01 روپے برقرار رہے گا، 1 سے 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو ٹیرف 22.44 روپے برقرار رہے گا۔ ماہانہ101سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا، ماہانہ201 سے300 یونٹ کا ٹیرف 33.10 روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 37.99روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 40.22 روپے برقرار رہے گا۔ ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف 41.62 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف 42.76 روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ ماہانہ50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے کا ٹیرف برقرار رہے گا، ماہانہ51 سے100  یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔ اس سے پہلے نیپرا نیسال 2026 کے لییبجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی، نیپرا نے اپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: روپے پر برقرار رہے گا روپے برقرار رہے گا یونٹ کا ٹیرف بنیادی ٹیرف یونٹ تک ٹیرف کی کے لیے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف