2026-07-24@16:19:20 GMT
تلاش کی گنتی: 78902

«جیا خان»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پالی کیلے: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔اس سے قبل انگلینڈ نے سری لنکا کو 147 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں میزبان سری لنکا 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فل سالٹ اور جوز بٹلر نے کیا، تاہم ٹیم کو ابتدائی نقصان اٹھانا پڑا۔ 16 کے مجموعی اسکور پر جوز بٹلر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ جیکب بیتھل 3، ٹوم بینٹن 6، کپتان ہیری بروک 14 اور سام کرن...
      پی ٹی آئی رہنما  تیمور سلیم جھگڑا(فائل فوٹو)۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خیبر پختونخوا میں سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی نسخہ نہیں، قومی غربت سے متعلق جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ تشویشناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 22 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے، اب 29 فیصد تک پہنچ چکے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں...
    مظفرآباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی کامیابی مل گئی۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر اسمبلی راجہ مجاہد نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر اسمبلی راجہ مجاہد نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا اعلان کردیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور حنیف عباسی نے شرکت کیں۔ اس موقع پر لیگ رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں، آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی، آزاد کشمیر کی سیاست میں جو بھی ہوسکا وہ کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی...
    ریاض : مشرقِ وسطیٰ کی تازہ سفارتی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے حالیہ بیان کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور علاقائی امن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر نے اپنے تبصرے میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پورے مشرقِ وسطیٰ پر اسرائیلی کنٹرول قابلِ قبول ہو سکتا ہے جو نہ صرف حقائق کے منافی ہے بلکہ خطے میں عدم استحکام کو ہوا دینے کے مترادف ہے، ایسے خیالات بین الاقوامی قوانین، ریاستی خودمختاری کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی روح کے سراسر خلاف ہیں۔...
    نئی دہلی:بھارت میں ماہِ رمضان کے دوران مسلمانوں کے خلاف مبینہ تشدد اور ہراسانی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں اور سماجی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی شہر حیدرآباد میں تراویح کی نماز کے وقت جامعہ مسجد کے باہر بعض ہندو انتہا پسند افراد نے مبینہ طور پر نعرے بازی کی اور تیز آواز میں موسیقی چلا کر نمازیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، مقامی پولیس کی مداخلت سے صورتحال مزید خراب ہونے سے بچ گئی۔ ادھر ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ایک شخص، جسے...
    اسلام آباد: پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار کا جائزہ لینے، اعلیٰ سطح کے وفاقی سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشوارے 2026 میں شائع کرنے اور اثاثوں کی خطرات پر مبنی تصدیق (رسک بیسڈ ویریفکیشن) کے نظام کو متعارف کرانے کے لیے ایک تفصیلی ایکشن پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب چیئرمین کی تقرری کے عمل پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور اسے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 25 فروری سے 11 مارچ 2026 تک پاکستان میں دورہ کرے گا تاکہ 7 ارب ڈالر کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور...
    رمضان المبارک 1447 ھ کے مقدس مہینے کے دوران بینک دولت پاکستان میں مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک بھی عمل کریں گے: پیر تا جمعرات :صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک بلا وقفہ جبکہ جمعے کو دفتری اوقات صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بلا وقفہ ہوں گے۔ تاہم مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ عوام سے لین دین کے لیے مندرجہ ذیل کاروباری (بینکاری) اوقات پر عمل کیا جائے: پیر تا جمعرات: صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلاوقفہ جبکہ جمعے کو عوام سے لین دین کے لیے کاروباری (بینکاری) اوقات صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے...
    لوئر دیر: تیمرگرہ  کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل خاتون نے بیک وقت 3 بچوں کو جنم دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔ پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کو اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے 3 بچوں کو جنم دیا ، جن کا علاج معالجہ صحت سہولت کارڈ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس تمام عمل کو 3 لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم نے مکمل کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون کے یہ پہلے بچے ہیں اور اس سے قبل ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اسکی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم تو دور اعلان نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔ کے پی حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ابھی تک ڈیجیٹل ڈیٹا ہی جمع نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ سال...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر کنٹرول کے لیے نافذ کیے گئے فائر وال منصوبے کی ناکامی اور خاموش بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 2024 میں نصب کیا گیا تھا تاکہ سوشل میڈیا کی نگرانی کی جا سکے اور اظہارِ رائے پر حد بندی کی جائے، تاہم اب فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل اسے مستقل طور پر بند کر دینا اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ یہ منصوبہ تکنیکی طور پر ناکام رہا اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ مزید پڑھیں: فائر وال اور پیکا قوانین کا مقصد اظہارِ رائے روکنا نہیں، وزیر مملکت طلال چوہدری پی ٹی...
    نئی دہلی: بھارتی طیارے گرنے اور دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا، بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ تیجس معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ محفوظ رہا، بھارتی حکام نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی مشق کے دوران تیجس طیارے کو اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب وہ فضا میں بے قابو ہوگیا اور زمین پر گرگیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جس نے طیارہ گرنے سے قبل بحفاظت خود کو ’’ایجیکٹ‘‘کیا، واقعے کی تحقیقات اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے...
    انتظامیہ کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہینگی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی اور پرائس کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر کوئٹہ میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے شہر بھر میں 396 مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 119 افراد گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کے علاوہ 49 دکانیں سیل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سٹی میں 78 دکانوں کا معائنہ، 48 افراد گرفتار جبکہ 19 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ سب ڈویژن صدر کے علاقے میں 65...
    ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سُپر 8 مرحلے کے گروپ 2 میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ پالی کلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مقررہ 20 اوورز میں انگلش ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ سری لنکا کی بولنگ میں دنتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مہیش تھیکشنا اور دلشن مدھوشنکا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ اس وقت کراچی میں بڑی تعداد میں میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں، کافی انڈر پاسز پر بھی کام جاری ہے، حکومت سندھ کی انتظامیہ اور میئر کراچی بھی دن رات کام کر رہے ہیں، حکومت سے کمی کوتاہیاں ہوئی ہونگی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہر بات میں سیاست کرنا اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ اس پروجیکٹ کی مالیت بڑھ گئی ہے اسے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کے پانچ نئے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس (CPUs) کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں یونٹس کی تعداد بڑھ کر 24 ہو جائے گی۔ اس اہم فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے لیے مجموعی طور پر 119.86 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 57 ملین روپے ’’گڈ گورننس روڈ میپ‘‘ کے تحت نئے یونٹس کے قیام پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ 62.86 ملین روپے موجودہ یونٹس کو مضبوط بنانے، خالی آسامیوں پر تقرریوں اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ نئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس مانسہرہ، شانگلہ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں قائم...
    نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کے ایک اور لڑاکا طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جہاں معمول کی تربیتی مشق کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارے کو اچانک فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ قابو سے باہر ہوگیا۔ کچھ ہی دیر بعد طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا اور حادثے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے بروقت خود کو طیارے سے الگ (ایجیکٹ) کرلیا، جس کے باعث وہ محفوظ رہا۔ واقعے کے فوری بعد حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کردی ہے۔...
    نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہوگیا،تیجس طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایئربیس میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔ حادثے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا، انڈین ایئرفورس کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق دو سال کے دوران تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، پہلا تیجس طیارہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گرکر تباہ ہوا، دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی...
    تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے مستقبل پر ایک کانفرنس کی تھی، اگر کچھ کرنا ہے تو کوشش کرو سازش نہ کرو، کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور ترکیہ کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، یہ لوگ کسی بھی معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم درست راستے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے یورپی یونین کے ممالک کی فوجوں کو دہشت گرد ادارے قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ یورپی ممالک کے اسلامی انقلاب گارڈ کور (IRGC) کو دہشت گرد کہنے کے جواب میں کیا گیا۔ایران نے اعلان کیا کہ یورپی ممالک کی تمام بحری اور فضائی افواج بھی اب دہشت گرد ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک کا اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے میں جواباً کارروائی کرے گا۔یورپی یونین نے بھی IRGC کو اپنی دہشت گرد فہرست میں شامل کر رکھا ہے اور اس کے فنڈز اور مالی وسائل منجمد کر دیے ہیں۔ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان کشیدگی حالیہ ایرانی احتجاجات...
    پاکستانی کرکٹرز کے حق میں انگلینڈ سے آوازیں اٹھنے لگیں، غیر اعلانیہ بائیکاٹ کا اشارہ دے کر تنگ نظر بھارتی مالکان نے دی ہنڈرڈ کو بھی متنازع بنا دیا۔ انگلش ٹی 20 کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم کرکٹ ملک ہے، ایونٹ میں عدم موجودگی شرمناک ہوگی۔ سابق قائد مائیکل وان نے اس قسم کی صورتحال کو خود انگلش کرکٹ کیلیے خطرناک قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سی بی کو اپنے ایونٹ کو بھارتی سیاست سے بچانا ہوگا، پابندی عائد ہوئی تو اثر ملک میں بسنے والے پاکستان نژاد کرکٹرز پر بھی پڑے گا، حکام کو اس حوالے سے فوری وضاحت کرنی چاہیے۔
    صومالیہ اور پاکستان کے درمیان 24 جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ، پاکستان سے JF-17 Thunder طیارے خریدنے کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت 24 تک جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری زیر غور ہے۔ یہ دفاعی پیکج تقریباً 2 کھرب 51 ارب روپے (900 ملین ڈالر) مالیت کا بتایا جا رہا ہے۔ مذاکرات میں خاص طور پر جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر توجہ دی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں 1991 میں ریاستی انہدام کے بعد صومالیہ کی فضائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صومالیہ اور پاکستان کے درمیان 24 جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کے حوالے سے بات چیت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق صومالیہ پاکستان سے جے ایف-17 تھنڈر طیارے خریدنے کے لیے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کر رہا ہے، مجوزہ معاہدے کے تحت صومالیہ تقریباً 24 جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور کر رہا ہے، جس کی مالیت تقریباً دو کھرب اکاون ارب روپے (نو سو ملین ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ مذاکرات میں خاص طور پر جے ایف-17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور ترکی ممکنہ طور پر اس معاہدے کی مالی معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔ پاکستان اس سے قبل میانمار،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شدید گرمی کے باوجود بیرونی سرگرمیوں کو ممکن بنانے کے لیے ایک منفرد منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، جہاں ایک مصنوعی مگر مکمل طور پر ائیرکنڈیشنڈ  جنگل  سیاحوں اور شہریوں کے لیے کشش کا مرکز بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دوحہ کے ساحلی علاقے میں تعمیر کیے گئے انسانی ساختہ جزیرے گیون آئی لینڈ میں قائم اس جدید منصوبے کو  کرسٹل واک  کا نام دیا گیا ہے جو تقریباً 450 میٹر طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس مقام کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مصنوعی درختوں جیسے ڈھانچے تیار کیے گئے ہیں جن کی شاخوں پر تقریباً 10 ٹن کرسٹلز نصب کیے گئے ہیں۔ یہ کرسٹل سورج کی...
    محکمہ انسدادِ دہشتگردی سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے، سی ٹی ڈی کی ٹیم کی جوابی کارروائی کے دوران زیرِ حراست دہشتگرد کمانڈر اُسامہ عرف دانیال عرف باغی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کے کیس میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے جا رہی تھی کہ دہشتگردوں نے چھڑانے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ میں ایک اور دہشتگرد کامیاب خان عرف اخلاص یار ولد نبوت خان سکنہ کابل خیل شیواہ شمالی وزیرستان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے کلاشنکوف، دو میگزین، دو...
    راولپنڈی: موٹروے پولیس اور  پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فیصل آباد سے اغواء کیے گیے غلہ منڈی کے تاجر کو بازیاب کروا لیا، اغواء کار تاجر اور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کے مطابق 5 نامعلوم افراد خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتا کر فیصل آباد کی غلہ منڈی میں آڑھت کا کاروبار کرنے والے تاجر طارق عزیز کو ملت چوک سے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر موٹروے کے راستے نامعلوم مقام کی جانب لے جا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن  کرتے ہوئے اغوا کاروں کو بلکسر انٹر چینج اور نیلہ انٹر چینج کے درمیان روکنے کی کوشش کی، تعاقب پر...
    خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی مختلف ضلعی حدود میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر پلیسر سونے کی کان کنی پر پابندی آئندہ 2 ماہ کے لیے بڑھا دی ہے۔ ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ایجنسیوں سے موصولہ قابل بھروسہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر غیر قانونی پلیسر سونا نکالنے کی کوششوں کے قوی امکانات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، خیبر پختونخوا مزید تجربہ گاہ نہیں بنے گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ معدنیات کی ترقی کے سیکریٹری نے سوات، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک...
    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط کرنا ناگزیر ہے، امن و سلامتی اور مؤثر نتائج کے لیے قریبی رابطہ ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انقرہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا، وفد میں سیکریٹری داخلہ اور وزارتِ داخلہ کے سربراہان بھی شامل تھے۔ان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ترکیہ کے نائب وزیرِ داخلہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سینئر ترک حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مسنگ پرسنز کو دہشت گرد واقعات میں بہانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، طلال چوہدریوزیرمملکت سینیٹر طلال چوہدری نے...
    معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان تعلقات شروع سے ہی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہے ہیں۔ خاص طور پر رجب بٹ کے الزامات، مبینہ بے وفائی کے اسکینڈلز اور ایمان فاطمہ کی حمل کی خبروں کے دوران جب وہ ملک میں موجود نہیں تھے۔حالیہ دنوں دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور ایمان کی اپنے والدین کے گھر واپسی نے افواہوں کو مزید ہوا۔ اس تمام معاملے پر اب ایمان فاطمہ کے بھائی اعوان نے خاموشی توڑ دی ہے۔اعوان نے ایک گفتگو میں مکمل صورتحال واضح کی کہ انہیں رجب بٹ کے خلاف بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی تھی؟اعوان کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر جو...
    صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ 2کھرب 51 ارب روپے کا دفاعی معاہدہ زیر غور ہے۔ ’’صومالیہ ٹوڈے‘‘ کے مطابق صومالیہ پاکستان سے جدید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح مذاکرات میں تیزی لا رہا ہے اور مجوزہ معاہدے کے تحت 24 تک جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور جاری ہے، جو 1991 میں ریاستی انہدام کے بعد پہلی مرتبہ ملکی فضائی جنگی صلاحیت کی بحالی کی اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح کر دیا۔اس موقعے پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹر اسکیم آنے سے زرعی لینڈ اسکیپ بدل رہا ہے۔ گندم اگاؤ انعامی اسکیم، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر کی مبارکباد ’گندم اگاؤ‘ مہم میں انعامی اسکیم میں قرعہ اندازی پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے فون کرکے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے پر مبارکباد دی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ...
    ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے 36سال بعد ایک اور عینی شاہد تیار کیا ہے جس نے یاسین ملک اور محمد رفیق پہلو کو 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں پر حملے کے دوران فائرنگ کرنے والے کے طور پر شناخت کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کو سزا دینے کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑ رہی ہے اور حقائق کو مسخ کر رہی ہے جس کا ثبوت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو نشانہ بنانے کی تازہ ترین کوشش ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے 36سال بعد ایک اور عینی شاہد تیار کیا ہے جس نے یاسین ملک اور محمد رفیق پہلو کو 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے...
    ترجمان نے کہا کہ جی بی کے عوام کی حب الوطنی کسی ثبوت کی محتاج نہیں۔ یہ خطہ ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا مضبوط محافظ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکامِ پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نگر اور ہنزہ کے باشعور اور محبِ وطن عوام نے ہمیشہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان علاقوں کے نوجوانوں نے پاک فوج میں صفِ اول میں رہ کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا اور بے مثال قربانیاں دیں اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ دو آزاد ریاستوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، اور آج چند خود ساختہ سیاسی عناصر...
    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں، یہ دعوے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب افغانستان کے مشرقی علاقوں میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی اور کارروائیوں کے بارے میں متعدد مرتبہ دستاویزی شواہد اور بین الاقوامی سطح پر تشویش ظاہر کی جا چکی ہے۔ پاکستان نے بار بار افغان علاقے سے چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے بارے میں خبردار کیا اور طالبان حکومت سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ختم کرے اور نیٹ ورکس کو ختم کرے، جیسا کہ دوحہ معاہدے میں طے پایا تھا۔ متعدد سرکاری و رسمی انتباہات جاری کیے گئے اور سیکیورٹی تعاون کے مکینزم کی تجاویز...
    مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال یکم رمضان کو ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں اور یادیں تازہ کیں۔ بشریٰ اقبال نے اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت پر تیار کردہ ویڈیو پیکج دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی وفات کے بعد وہ کسی بھی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک نہیں ہوئیں تاہم کئی برس بعد آج اس پروگرام میں صرف اس لیے آئیں کیونکہ یہاں عامر لیاقت کو بانی اور پیش رو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ بشریٰ اقبال نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے تعلیمی دور سے لے کر کامیابی تک ان کی ساتھی رہیں اور ان کے ساتھ بے شمار یادیں...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور ماضی کی تلخیوں کو بھلا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک جذباتی پیغام میں اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ ان تمام لوگوں کو معاف کر رہی ہیں جنہوں نے انہیں تکلیف پہنچائی۔ انسٹاگرام پر 43 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماضی میں کئی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ ان کا نام مختلف مواقع پر شوبز شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ اختلافات کے باعث زیرِ بحث آتا رہا، تاہم اب انہوں نے اس تمام مرحلے کو پیچھے چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں...
    آسٹریلوی سلیکٹرز کو سینیئر بلے باز اسٹیون اسمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دیا جانے لگا ہے۔ سینیئر بیٹر کو بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کے باوجود پہلے تو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، بعد میں بطور کور بھیجا گیا۔ باقاعدہ طور پر وہ سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل اسکواڈ کا حصہ بنے، جس میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے سپر 8 میں جانے کا امکان ختم ہوگیا۔ جمعہ کو آسٹریلیا نے عمان کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلا مگر اس میں بھی اسمتھ کو نہیں کھلایا گیا، بطور متبادل 2 اوورز کے دوران ان سے باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کروائی گئی۔ اس دوان بھی انہوں نے صرف ایک کام فیلڈ میں...
    برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے میں 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کی شب نمازِ تراویح کے وقت اولڈبری جامع مسجد کی کار پارکنگ میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 18 سالہ نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ...
    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طبی کمیٹی نے صیہونی ٹیم کے اس اقدام کو دانستہ طور پر غلط طبی معلومات فراہم کرنا قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی رژیم کے کھلاڑیوں کو جھوٹ بولنے کے باعث سرمائی اولمپکس کے مقابلوں سے نکال دیا گیا۔فارس نیوز کے اسپورٹس رپورٹر کے مطابق اسرائیلی نشریاتی نیٹ ورک کان نے اعتراف کیا کہ میلان کورتینا سرمائی اولمپکس 2026 کے دوران پیش آنے والے نہایت شرمناک اور غیرمعمولی واقعات میں سے ایک میں، اسرائیل کی لوژسواری (Luge) ٹیم کو ٹیم کے ایک رکن کی جانب سے جھوٹ بولنے کے باعث باضابطہ طور پر مقابلوں سے خارج کر دیا گیا۔ صہیونی رژیم کی تین رکنی ٹیم کو اولمپکس کے آغاز ہی سے مسلسل ہوٹنگ اور مخالفت کا سامنا تھا...
    عالمی یوم اسکاوٹس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی یوم اسکاوٹس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں اسکاوٹس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکاوٹس نوجوان نسل کی کردار سازی، نظم و ضبط، حب الوطنی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکاوٹ تحریک نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے اسکاوٹس نے قدرتی آفات،...
    ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس رمضان میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا۔ عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب کے کونے کونے میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ روزہ داروں کی خدمت کررہے ہیں،پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار’’مریم کے مہمان‘‘ بن رہے ہیں،دستر خوانوں کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد دسترخوانوں میں افطاری کررہی ہیں،پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیائے خوردونوش فراہم کررہے ہیں،سہولت بازاروں اور دستر خوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی خود چیک کررہی ہے۔ اسٹرابری کی مانگ بڑھنے...
    لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی بحران حل ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی اپوزیشن قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی عوامی مینڈیٹ کو...
    لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی اپوزیشن قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی بحران حل ہونگے۔ لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل طاقت اور گولی سے حل کرنے کا طریقہ ناکام...
    بھارتی ریاست منی پور میں میتی ہندو اور کوکی زو قبائل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم انتظامی تقرری سامنے آئی ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل دیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق وزیرِ اعظم مودی کی حکومت نے سابق فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایل نشی کانتا سنگھ کو منی پور کے وزیرِ اعلیٰ کا مشیر مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ریاست 2023 میں “قبائلی یکجہتی مارچ” کے بعد سے شدید نسلی کشیدگی کا سامنا کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق منی پور میں اب تک ہونے والے نسلی فسادات میں 260 سے زائد افراد ہلاک، 1500 سے زیادہ زخمی جبکہ 60...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ ایک عملی منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا، اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے 2026 میں شائع کیے جائیں گے اور اثاثوں کی خطرات کی بنیاد پر جانچ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ نیب چیئرمین کی تقرری کا نیا طریقہ کار وفاقی کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 25 فروری سے 11 مارچ 2026 تک پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اور 1.4 ارب ڈالر کی پائیداری و استحکام سہولت کے تحت کارکردگی کا جائزہ...
    برمنگھم کے علاقے سینڈویل میں ایک مسجد کے باہر چاقو کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کو جمعہ کو رات تقریباً 9 بجے سے کچھ پہلے سینڈویل کے سمیٹھ وِک روڈ پر واقع جامع مسجد کے باہر جھگڑے کی اطلاع ملی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں فسادات: 75 فیصد مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے، سروے رپورٹ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ 18 سالہ ذیشان افضل مسجد کی پارکنگ میں زخمی حالت میں پائے گئے، جنہیں شدید چاقو کے وار کیے گئے تھے اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ A young man was stabbed to death outside a mosque in England's West Midlands during celebrations...
    اپنے بیان میں وٹکوف نے کہا ہے کہ میں نے ٹرمپ کے حکم پر رضا پہلوی سے ملاقات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کے لیے امریکی ایلچی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ایران کی مزاحمت سے حیران ہیں۔ تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، ایران امریکہ جوہری مذاکرات کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وائٹیکر نے امریکی مطالبات کے خلاف ایرانیوں کی مزاحمت پر امریکی صدر کی حیرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ حیران ہیں کہ امریکی فوجی دباؤ کے باوجود ایران ہتھیار کیوں نہیں ڈال رہا۔ وائٹیکر نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر نے آج صبح مجھ سے پوچھا، میں یہ نہیں کہنا چاہتا...
    وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری نے ایکس پرپیغام جاری کیا جس میں کہا کہ یہ سرزمین کمزور نہیں، یہ شہداء کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔ افغانستان میں بھارتی سرپرستی میں پلنے والے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معصوم جانوں کا بدلہ جو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دی گئیں، یہ صرف ایک آپریشن نہیں، یہ ہر اُس ماں کے آنسوؤں کا جواب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن اس ماں کے...
    آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ سعودی عرب نے اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت مانگ لی۔ امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا تھا کہ پورے مشرق وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابل قبول ہو سکتا ہے۔ ہکابی کے بیان پر سعودی عرب کی جانب سے مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ امریکی سفیر کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
    کراچی (نیوز ڈیسک)تجزیہ کاروں محمد مالک، اطہر کاظمی اور منیب فاروق نے کہا ہے کہ عمران کی بہنوں کےبیان سے نقصان پہنچا ہے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں یہ نظام ختم ہو اور میں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ چل سکتا ہوں، حکومت مسلسل حقائق کے منافی بات کرتی آرہی ہےنجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیئے میں کہا کہ آنکھ بالکل ٹھیک تو بانی سے ملاقات میں رکاوٹ کیا ہے؟۔ پروگرام میں مرتضی علی شاہ نے بھی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ یہ توقع کی جارہی تھی کہ شاید حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف پگھل رہی ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ شاید عمران خان...
     ویب ڈیسک:پاکستان سمیت 14 اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریحاً خلاف ورزی قراردے دیا ۔ایک مشترکہ اعلامیے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان، عرب جمہوریہ مصر، ہاشمی مملکت اردن، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ انڈونیشیا، جمہوریہ ترکیہ، مملکت سعودی عرب، ریاست قطر، ریاست کویت، سلطنت عمان، مملکت بحرین، لبنانی جمہوریہ، شامی عرب جمہوریہ اور ریاست فلسطین کے وزرائے خارجہ کے علاوہ تنظیمِ تعاونِ اسلامی ، عرب لیگ اور خلیجی تعاون کونسل نے بھی دستخط کیے۔امریکی سفیر نے کہا تھا کہ اسرائیل کے لیے عرب ریاستوں سے تعلق رکھنے والے علاقوں، بشمول مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول قابلِ...
    امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جنگ کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا USS Gerald R. Ford بحیرہ روم میں داخل ہوگیا ہے، جس پر درجنوں لڑاکا طیارے تعینات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر بھی لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ ایک امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اردن کے ایک ایئربیس پر کم از کم 60 لڑاکا طیارے موجود ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ حملے کی صورت میں امریکا ایرانی قیادت کو براہ راست نشانہ بنا سکتا ہے اور ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ تاہم اس...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی محصولات (ٹیرف) 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بطور صدر وہ دنیا بھر کے ممالک پر عائد 10 فیصد عالمی ٹیرف کو بڑھا کر 15 فیصد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک دہائیوں سے امریکا کا معاشی استحصال کرتے آئے ہیں، اس لیے ان کی انتظامیہ آئندہ مہینوں میں قانونی تقاضوں کے مطابق نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔ واضح رہے کہ جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ممالک پر عائد صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار...
    ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ پی اے اے حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز ریاض سے اسلام آباد جا رہی تھی، ایران کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔ پی اے اے حکام کے مطابق پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت لی، اجازت ملنے پر پرواز کراچی میں لینڈ کرگئی۔
    آزاد جموں و کشمیر پولیس میں انسپکٹر جنرل کے عہدے پر نسبتاً جونیئر افسر کی تعیناتی کے بعد ادارے کے اندر سینیارٹی اور میرٹ سے متعلق سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، جبکہ 6 سینیئر ڈپٹی انسپکٹر جنرلز نے باضابطہ طور پر وزیراعظم سے رجوع کر لیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گزشتہ اتوار کو پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 20 کے افسر ریٹائرڈ کیپٹن لیاقت علی ملک کو آزاد جموں و کشمیر کا آئی جی پی تعینات کیا گیا تھا، وہ 33ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ارکان اسمبلی کے پاس خلاف ضابطہ گاڑیوں کا معاملہ، محتسب آزاد کشمیر نے واپس لینے کا حکم دیدیا ڈان نیوز کی...
    دہشتگردی کی پہ در پہ وارداتوں کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی گئی ہے، خوارج اوردہشت گردوں کے 7 کیمپ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، پاکستان کے پاس حتمی شواہد ہیں کہ اسلام آباد مسجد، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں خوارج نے افغانستان میں قیادت اور ہینڈلرز کی ایماء پر کیں۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے، دوحا معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے، عالمی برداری کردار ادا کرے۔ Press Release 21 February, 2026 In...
    معروف اداکارہ اور ماڈل صوبر علی کو بولڈ ساری میں فوٹو شوٹ کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے جامنی رنگ کی ساڑھی میں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، گلیمرس میک اپ اور منفرد انداز میں اوڑھے گئے پلّو کے ساتھ لی گئی تصاویر میں صبور علی پُراعتماد نظر آئیں، انہوں نے مختلف انداز میں پوز دیتے ہوئے تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ تاہم انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے اس لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے فیشن انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے نامناسب تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ وہ ایسی ساڑھیوں کی شوقین ہیں، جبکہ دوسرے...
    برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے ایک کالم میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے خبردار کیا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ انتظامیہ کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دی ہنڈریڈ میں شامل بھارتی ملکیت کی فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کریں۔ کالم میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دی ہنڈریڈ کو ابتدا ہی سے ایک جامع اور ہمہ گیر ٹورنامنٹ کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد نئے اور متنوع شائقین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنا تھا۔ ایسے میں اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں کہ نئے بھارتی مالکان سیاسی یا دوطرفہ کشیدگی کی بنیاد پر پاکستانی کرکٹرز کو منتخب نہیں کریں گے تو...
    مسلم لیگ (ن) کے قائد کے دیرینہ ساتھی کارکن اور برطانیہ میں پارٹی کے سینئر نائب صدر اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر سن کر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحومہ نہایت ملنسار، بااخلاق، محبِ وطن اور انسان دوست شخصیت کی مالک تھیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی ایک مخلص اور متحرک رہنما کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے شوہر اقبال سندھو کا دستِ راست بن کر سماجی، سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔حنا ملک ایک بااعتماد موٹیویشنل اسپیکر بھی تھیں اور...
    معروف اداکارہ اور ماڈل صوبر علی ایک بار پھر اپنے نئے فوٹو شوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صبور علی گزشتہ ایک دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور مداحوں کے سامنے ایک بااعتماد اور اسٹائلش شخصیت کے طور پر ابھری ہیں، وقت کے ساتھ ان کے انداز اور شخصیت میں واضح نکھار آیا ہے جسے مداحوں نے سراہا بھی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے جامنی رنگ کی ساڑھی میں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، گلیمرس میک اپ اور منفرد انداز میں اوڑھے گئے پلّو کے ساتھ لی گئی تصاویر میں صبور علی پُراعتماد نظر آئیں، انہوں...
    شور کوٹ کے علاقے موضع دھلنہ کملانہ میں مبینہ طور پر سسر اور خاوند نے خاتون کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کر کے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف سی بلوچستان صوبے میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ایف سی ہسپتال کوئٹہ جدید طبی سہولیات سے آراستہ ایک اہم طبی مرکز کے طور پر ابھر چکا ہے جہاں شہریوں کو فوری، معیاری اور ہمہ وقت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایف سی ہسپتال کوئٹہ میں مستند ڈاکٹروں اور تربیت یافتہ طبی عملے کی خدمات شب و روز جاری ہیں۔ ہسپتال میں صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج مہیا کیا جاتا ہے۔ خواتین مریضوں کے لیے لیڈی ڈاکٹرز کی دستیابی نے بااعتماد اور محفوظ ماحول میں علاج کو یقینی بنایا ہے۔...
    لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے طیارہ خریدنے کے معاملہ میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا موقف بھی آگیاہے۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران سوال "یہ جو تنفید ہورہی ہے کہ جہاز خریدا گیا اور جس طرح معاملہ ہینڈل کیاگیا، آپ سمجھتے ہیں کہ اس وقت طیارہ خریدنے کا  مشورہ دینے والا دوست تھا ؟ پر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ " دیکھیں، یہ بڑی زیادتی ہے، تمام وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہیں، جہاز صوبہ پنجاب کی ملکیت ہوگا، مریم نواز نے ذاتی اثاثہ نہیں بنایا، پرانا جہاز 25 سال سے زیراستعمال تھا، اب یہ کہنا کہ بہت مہنگا ہے توڈالر کی قیمت بھی تو دیکھیں، پنجاب ایک...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اراکین کو کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خط میں بتایا گیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام کا احساس کے نام سے کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کیا ہے، عوام کے مسائل بروقت حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ خط میں مزید بتایا گیا کہ عوام کو کئی مسائل درپیش ہیں، جس کا حل کھلی کچہریوں کے انعقاد سے کیا جاسکتا ہے، ہر محکمے میں ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہریاں منعقد کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت ملے۔ حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر ویب سیریز...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان کی ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پاکستان کی بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں وطن کا نام روشن کر رہی ہیں اور ایسی ہی ایک درخشاں مثال تیرہ سالہ طالبہ ارپانگہ بریال کی کامیابی ہے۔ ارپانگہ بریال نے امریکہ میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے بعد اپنے وطن کا قومی پرچم تھامنا ایک ایسا جذباتی لمحہ تھا جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ارپانگہ بریال نے اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
    لیبیا اور یونان کے ساحلوں پر پیش آنے والے 2 الگ الگ واقعات میں کم از کم 8 تارکینِ وطن اور پناہ گزین ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب ساحلی قصبے قصرالاخیر میں ہفتے کے روز 5 پناہ گزینوں کی لاشیں ساحل پر بہہ کر آ گئیں، پولیس کے مطابق مقامی شہریوں نے لاشیں دیکھ کر انہیں اطلاع دی۔ یہ بھی پڑھیں: گیمبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد لاپتا پولیس کے مطابق تمام لاشیں سیاہ فام افراد کی تھیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد نے ایک بچے کی لاش بھی ساحل پر دیکھنے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو نے میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کر کے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا۔ ریاست کے محکمہ انصاف نے مو قف اختیار کیا کہ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک بازار بنا دیا ہے، جہاں شکاری بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ محکمہ انصاف کے مطابق خفیہ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ میٹا کمپنی بچوں کو آن لائن شکاریوں سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔ میٹا کمپنی سے کہا گیا کہ وہ اپنی ویب سائٹس پر بچوں اور نوجوانوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرے۔ رپورٹ کے مطابق مقدمے میں میٹا اور ایپل کو بچوں کی حفاظت اور رازداری کے بارے میں سنگین سوالات کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ کے دورے کے دوران معززین شہر سے ملاقات کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں مذہبی اسکالرز، حکام اور شہری شامل تھے۔ اس سے ایک روز قبل ولی عہد نے رمضان المبارک کی ابتدا کے موقع پر مسجد نبوی کا دورہ کیا تھا۔ حاضرین میں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان، وزیرِ مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد اور ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بھی موجود تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے صوبے المحویت کے ضلع الرجم کے علاقے بنی الجلبی میں مقامی باشندوں اور حوثی گروپ کے درمیان شروع ہونے والے مسلح تصادم میں حوثیوں کا سینٹرل سیکورٹی کمانڈر مجلی عسیر فخر الدین ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فخر الدین بیت الجبلی گاؤں میں ایک قبائلی مسلح شخص کی گولی لگنے سے قتل ہوا۔ یہ واقعہ اس سکیورٹی مہم کے بعد پیش آیا جس میں مقامی لوگوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کیے گئے تھے۔ فائرنگ کے بع مسلح شخص واقعے کے بعد فرار ہو گیا، جبکہ حوثی ملیشیا نے گاؤں کا محاصرہ کرنے کے لیے صنعا سے ضلع...
    پاکستان اور 13 دیگر ممالک نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کی سرحدوں کو بائبل سے جوڑتے ہوئے یہ رائے دی۔ اتوار کو جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ساتھ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، کویت، عمان، ترکیہ، سعودی عرب، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ نے گہری تشویش کا...
    پاکستان کی بیٹیاں زندگی کے ہرشعبے میں وطن کا نام روشن کررہی ہیں، ایسی ہی ایک شاندار کامیابی بلوچستان کی تیرہ سالہ ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے عالمی سطح پر اپنے نام کی ہے۔ ارپانگہ بریال نے امریکا میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ارپانگہ بریال مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ ارپانگہ بریال کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اپنے وطن کا قومی پرچم تھامے جذباتی منظر لفظوں میں سمیٹنا ممکن نہیں۔ ارپانگہ بریال کے والد غالب بریالی نے حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی خواتین کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں اس بات کی ثبوت ہیں کہ یہ بے پناہ خداد صلاحیتوں کی...
    ایف سی اسپتال کوئٹہ جدیدطبی سہولیات سے آراستہ ایک نمایاں مرکزکے طور پرابھر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی اسپتال کوئٹہ میں شہریوں کوفوری،معیاری اور ہمہ وقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایف سی اسپتال کوئٹہ میں مستندڈاکٹرز اورتربیت یافتہ طبی عملہ شب و روز خدمات انجام دےرہاہے۔ اسپتال میں دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کیاجارہا ہے۔ خواتین مریضوں کیلئےلیڈی ڈاکٹرز کی دستیابی نے بااعتماد اور محفوظ ماحول میں علاج کو یقینی بنایا ہے۔ ایف سی اسپتال کوئٹہ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پورے صوبے سے آنے والے مریضوں کا ایف سی اسپتال میں تسلی بخش اورفوری علاج کیا جاتا ہے۔ جدید سہولیات سےآراستہ ایف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260222-06-6 ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک)نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 50 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ آوروں نے شام تقریباً 5 بجے گاؤں پر حملہ کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک قتل عام میں مصروف رہے۔ مسلح افراد نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی جبکہ جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے دوران کئی خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور بڑی تعداد میں لوگ یرغمال بنا لیے گئے۔نائیجیریا:مسلح افرا د کے حملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260222-06-5 بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے سیاحتی صوبے چیانگ مائی میں واقع نجی وائلڈ لائف پارک ’ٹائیگر کنگڈم‘ میں پراسرار وبائی صورتحال کے نتیجے میں چند ہی ہفتوں کے دوران 72 ٹائیگر ہلاک ہو گئے ۔اس اچانک اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں نے جنگلی حیات کے ماہرین اور انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے ٹائیگروں میں کینائن ڈسٹیمپر نامی مہلک وائرس اور سانس کے نظام کو بری طرح متاثر کرنے والے خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ وائرس عام طور پر جانوروں کے اعصابی اور تنفسی نظام پر حملہ کرتا ہے جو اکثر جان لیوا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں حالیہ خودکش بم دھماکوں کے واقعات، بشمول اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ، بنوں اور آج بنوں میں ہی رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مزید ایک واقعے کے بعد، پاکستان کے پاس اس بات کے حتمی شواہد موجود ہیں کہ دہشت گردی کی یہ کارروائیاں خوارج نے اپنی افغانستان میں مقیم قیادت اور ہینڈلرز کی ایماء پر کیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان جن کا تعلق فتنہ الخوارج (ایف اے کے) اور ان سے وابستہ تنظیموں اور دولت اسلامیہ صوبہ خراسان (آئی ایس کے پی) نے بھی قبول کی تھی. پاکستان کی جانب سے بار بار افغان طالبان حکومت پر زور دینے کی کوششوں کے باوجود...
    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چند اہم صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی اور صوبائی سیاسی صورتحال پر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم غیر رسمی اجلاس ہفتے کی شب بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صدر مملکت آصف زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چند اہم صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال۔ وفاق اور سندھ حکومت میں ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں، پیپلز پارٹی کے صوبے کی سطح پر مختلف جماعتوں سے تعلقات، حالیہ واقعات سمیت تمام پہلوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔عدالت نے اس کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے‘ کے پی کے حکومت ابھی تک رمضان پیکیج کی تقسیم تو دور کی بات ہے اس کا اعلان بھی نہیں کرسکی‘ کے پی کے حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں‘ کے پی کے حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ابھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ جسٹس منیب اختر نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کوئی لگژری چیز نہیں بلکہ عام زندگی گزارنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا عدالتیں کل کو رقم کی واپسی کے لیے بھی بجلی اور پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم دیں گی؟ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی شہری کو شناختی کارڈ سے محروم کرنا زندگی کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔عدالت عظمیٰنے قرار دیا کہ ضابطہ دیوانی کے سیکشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ممتاز مذہبی اسکالر و سابق ڈائریکٹر اسلامک سینٹر آف پیرس پیر عبدالرحمن قریشی نے کہاہے نزول قرآن کا مقصد یہ ہے کہ انسانوں کو کس طریقے سے اپنی زندگی گزارنا ہے کن باتوں پر عمل کرنا ہے اور کن باتوں سے خود کو بچانا ہے، یہ کتاب انسان کی دنیا اور آخرت دونوں زندگیوں کے لیے مشعل راہ ہے، رسول اکرم ؐنے جس معاشرے میں اللہ کا پیغام پہنچایا وہ معاشرہ قبائلی رسوم کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا جب ان لوگوں نے قرآن کو فالو کیا اور اس پر عمل کیا تو انہوں نے پوری دنیا پر حکمرانی کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد اصغر علی خان یوسف زئی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے 2024ء، 2018ء اور 2013ء کے مختلف الیکشن معاملات سماعت کے لیے مقرر کردی گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ 27 فروری کو کیسز کی سماعت کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے 2018ء میں دھاندلی کر کے جیتنے کے خلاف نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عمل میں کرپٹ پریکٹسز ثابت ہونے پر قاسم سوری کو نا اہل قراردے دیا تھا، جس کے...