پاکستان اور 13 دیگر ممالک نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کی سرحدوں کو بائبل سے جوڑتے ہوئے یہ رائے دی۔

اتوار کو جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ساتھ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، کویت، عمان، ترکیہ، سعودی عرب، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس کے باہر شدید احتجاج؛ ٹرمپ کا پتلا جلادیا

پاکستان غزہ میں امن کیلیے کردار ادا کریگا، حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے، دفتر خارجہ

اعلامیے میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے بیانات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

مشترکہ بیان میں Organisation of Islamic Cooperation، League of Arab States اور Gulf Cooperation Council کی بھی تائید شامل تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا دیگر عرب خطوں پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔

ممالک نے مغربی کنارے کے الحاق یا غزہ سے علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ممالک نے ایسے بیانات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعلامیے میں کہا گیا کہ میں کہا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل